وڈھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق شفیق مینگل کی درخواست خارج
وڈھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق شفیق مینگل کی درخواست خارج
الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے شفیق مینگل کی جانب سے وڈھ کے حلقہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جہانزیب مینگل کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پا کستان میں شفیق مینگل کی جانب سے وڈھ میں دوبارہ گنتی اور دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کی سماعت کے دوران مذکورہ حلقے سے رکن صو با ئی اسمبلی منتخب ہو نے والے جہانزیب مینگل کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ پیش
ہوئے الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفیق مینگل کی درخواست خارج کرتے ہوئے جہانزیب مینگل کی کامیابی کو برقرار رکھا ۔سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخالفین جتنے بھی کیس دائر کریں ہم سب کا سامنا کریں گے۔ بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔پارٹی اپنے نظریے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی اس موقع پر قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ساتھ ایڈووکیٹ پرویز ظہور اور حافظ منور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔