گورنر بلوچستان / وفاقی اداروں کے سربراہان ملاقات
گورنر بلوچستان / وفاقی اداروں کے سربراہان ملاقات
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی پہلی تعارفی ملاقات
اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا نے کہا کہ ہر وفاقی ادارہ کی کارکردگی نہ صرف نظر آنی چاہیے بلکہ اسکے ثمرات بھی عام آدمی تک پہنچنے چاہیے
عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ وفاقی اداروں کو درپیش مشکلات حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے. گورنر بلوچستان
گیس اوور بلنگ اور بجلی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے. گورنر بلوچستان
گوڈ گورننس قائم کرنے اور محکموں کو مختلف بےقاعدگیوں سے پاک رکھنے کیلئے اداروں کے سربراہان اپنا کردار ادا کریں. گورنر بلوچستان
یہاں وفاقی اداروں کے درمیان فعال روابط بڑھانے سے کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. گورنر بلوچستان
ملاقات کے دوران وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے