ڈھاڈر ایم سی تمام محدود وسائل بروئے کار لا کر عوام کو عید الاضحی پر ریلیف فراہم کرے گی ،گل منیر مگسی

0 74

بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی)چیف آفیسر ایم سی ڈھاڈر میر گل منیر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر ڈھاڈر شہر سے آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے 2 کلیکشن پوائنٹس رند علی اور ڈھاڈر شہر میں بنائے گئے پیں جن میں رند علی کے قیصر خان،ڈھاڈر کے یوسف خان انچارج ہونگے جبکہ ایمرجنسی آپریشن کے لئے محمد ایوب کی نگرانی میں تمام مشینری الرٹ ہوگی اور سپروائز عبدالسلام باروزئی ہونگے جبکہ چونے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی اس سلسلے میں عید کے تین روز تک آلائشوں کا آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی بلا تعطل اٹھایا جائے گا عید گاہوں، مساجد کے راستوں پر چونے کی سفیدی ڈالی جائے گی تاکہ نمازیوں کو راستہ تعین ہوسکے اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کئیے گئے ہیں چیف آفیسر میر گل منیر مگسی نے کہاہے کہ ڈھاڈر ایم سی عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف کی فراہم کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ڈھاڈر ایم سی اپنی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سخت مانیٹرنگ اور ٹیم سسٹم کے تحت کام کرے گی جس سے شہر کی صفائی یقینی بنانے میں مدد ملے گی چیف آفیسر نے تاجر برداری سے عیدالاضحی کے موقع پر تعاون کی اپیل بھی کی انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر رند علی ڈھاڈر ٹائون کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام مشینری کو تیار رکھا گیا ہے ٹائون میں عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو سائنسی طریقے سے دفن کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.