وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی کی ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور اتحادی حکومت کی بجٹ کی تیاریوں پر گفت و شنید کی گئی ، اور اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود بحالی امن اور صوبے کی ترقی کے لئے اجتماعی بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوششوں کو بار آور بنایا جائے گا۔