کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے

0 2

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے صورتجال کی فوری بہتری کے لیئے محکمہ پی ایچ ای اور واسا کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو شہر میں تعمیراتی کاموں اور کا ر واش کے لیئے پینے کے صاف پانی کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پانی کے مسلئے کا جائیزہ لینے کے لئے وزیر پی ایچ ای کی زیر صدارت آج خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سیکریٹر ی پی ایچ ای،ایم ڈی واسا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شریک ہونگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.