کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ زرغون آباد پولیس اسٹیشن کے عملے کی لوگوں سے پیسے طلب کرنے کانوٹس لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

0 215

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ زرغون آباد پولیس اسٹیشن کے عملے کی لوگوں سے پیسے طلب کرنے کانوٹس لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر عوام کے ساتھ مل کراحتجاج پرمجبور ہونگے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ زرغورن آباد پولیس کاعملہ کینٹ پاس بنانے کے فارم کی ویریفیکیشن کیلئے بھی عام لوگوں سے پیسے طلب کرتے ہیں ،عملہ پیسے طلب کرتے ہیں اگرلوگ پیسے نہ دیں تووہ فارم پردستخط نہیں کرتے ،بیان میں کہاگیاہے کہ فارم پر تصدیق کے باوجود کہ مذکورہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے پیسنے نہ دینے پر فارم سے دستخط سے انکار کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیاہے کہ سرکاری آفیسران عوام کی خدمت کیلئے ہوتی ہے تاہم ایسے اہلکاروں کی وجہ سے پورے محکمے کی بدنامی ہوتی ہے اس لئے ہم انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ زرغون آباد پولیس اسٹیشن کے عملے کا پیسے طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں کھڑی سزا دی جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.