کرکٹ ورلڈ کپ2019ء…آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں (آج) ٹکرائیں گے

0 218

برمنگھم آئی سی سی کے تحت منعقد ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ2019ء کے برمنگھم میں کھیلے جانیوالے سیمی فائنل میں (آج)جمعرات کو آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹکرائیں گے ، میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور 10 ٹیموں میں سے چار ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی، آسٹریلوی ٹیم کو آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آسٹریلوی ٹیم پہلے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی۔لیگ میچز کے بعد کینگروز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔آسٹریلیا کا مقابلہ تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہے۔ عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اس سے قبل سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کر چکی ہے اور چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل انے نام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ دوسری جانب میزبان انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بے تاب نظر آرہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ انتہائی سخت اور کرنٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی تھرڈ اور پاکستان کے نامور ایمپائر علیم ڈار فورتھ ایمپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ سری لنکا کے راجن میچ ریفری ہوں گے۔ ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.