پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی

1 340

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ،کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے

مزید 1 ہزار 980 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 908 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہو گئی ،کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 37 ہزار 499 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 13 ہزار 203 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 50 لاکھ 56 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.