سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں کتنے ارب ڈالر بھیجے؟اہم خبر آگئی
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں کتنے ارب ڈالر بھیجے؟اہم خبر آگئی
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کردیئے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے ، مستقبل میں پاکستان کے معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے ۔اسحق ڈار نے کہا کہ رقم منتقل کرنے پر وزیراعظم ،آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کا شکریہ اداکرتاہوں ۔ سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
[…] سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں کتنے ارب ڈالر بھیجے؟اہم خبر… […]