بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

3 138

بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

2بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں اور ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر نے کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہے۔

خبردار! کہیں آپ بھی کانوں کو کاٹن بڈز یا چابی سے صاف تو نہیں کرتے؟ بڑا نقصان جان لیں

 

ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 900 روپے ہوگی جب کہ سب سے مہنگا ٹکٹ 3 ہزار بھارتی روپے کا ہوگا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔

You might also like
3 Comments
  1. […] بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سام… […]

  2. […] بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سام… […]

  3. […] پاکستان میں نئے اسلامی سال کی شروعات کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.