پولیس اور میڈیا کے مابین مثالی تعلق ہونا چاہیے،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ویبڈیسک)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان بھر کے تمام رینجرز کو ہدایتی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں میڈیا کا اہم کردار سے انکار ممکن نہیں ہے پولیس اور میڈیا کے مابین مثالی تعلق ہونا چاہیے اس کیلئے تمام فیلڈ آفیسران پریس کو مفاد عامہ میں معلومات تک ضروری رسائی کو ممکن بنائیں مراسلے میں کہا گیا کہ بروقت معلومات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور واقعے کی معلومات کو میڈیا تک پہنچانے کو اولیت دیں انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی اچھی کارکردگی کو بھی میڈیا کیساتھ لازمی شیئر کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو صحافتی اصولوں کے اہم مطابق ان کا واقعے سے متعلق معلومات تک رسائی کی تائید کرتا ہوں