مرغی کا فی کلو گوشت 5سو80 روپے تک فروخت ہونے لگا

0 66

مرغی کا فی کلو گوشت 5سو80 روپے تک فروخت ہونے لگا

اسلام آباد،لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کا فی کلو گوشت 5سو80 روپے تک فروخت ہونے لگا۔اسلام آباد اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 5 سو چالیس سے 580 روپے کلوتک فروخت ہو رہا ہے۔

 

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلوگوشت کی قیمت میں 29 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 512 روپے ہو گئی ہے۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 340 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت دو سو 50 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ملک بھر میں گزشتہ کچھ دنوں سے زندہ برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ اسی طرح ہوتا رہاتو مرغی بھی عوامی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.