فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0 130

ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلورملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے، فلورملز ایسوسی ایشن نے آج سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔چیئرمین فلورملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہآج سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے، تمام فلورملز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

 

۔ہڑتال کی وجہ سے گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلورملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ضلع کی60 سے زائد فلورملز بند ہیں،فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹے کے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں

 

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال وفاق کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ملتان کے فلور ملز مالکان نے کہا کہ ضلع کی تمام فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مسلسل خسارے کا سامنا تھا، ودہولڈنگ ٹیکس سے اخراجات میں اضافہ ہوگا،فلور ملز مالکان نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیاجائے،انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ملیں بند رکھیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.