کوئٹہ صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کا تحصیل چاغی کادورہ بوائز ہائی اسکول چاغی اور ریسٹ ہاوس کے جاری اسکیمات کے کاموں کا معائنہ کیا

0 437

کوئٹہ صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کا تحصیل چاغی کادورہ بوائز ہائی اسکول چاغی اور ریسٹ ہاوس کے جاری اسکیمات کے کاموں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر میر عارف جان محمدحسنی نے زیارت بلانوش میں قبائلی معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاغی کے ترقی کے لیے تمام وسائل بروے کار لاینگے زیارت بلانوش کے لوگوں کو صحت تعلیم پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہا زیارت بلانوش  کے مختلف کلیوں کے لیے جلد واٹر سپلائی اسکیمات جاری کردیا جائے گا اور سڑکوں کے معیاری تعمیر صحت وتعلیمی اداروں کی فعالیت کے قیام میں کوئی کسر باقی نہیں چھو ڑیں گے چاغی کے تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے کے لاگت سے مختلف اسکولوں میں کام جاری ہواہے جن میں بعض اسکولوں میں اضافی کمریں سائنس روم اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیںانہو ں نے کہا کہ تحصیل چاغی میں تمام کاریزات کے لیے جلد فنڈز فراہم کرینگے تاکہ چاغی کے زمینداروں کو سہولیات مل سکیں اور تحصیل چاغی میں مختلف جگہوں پر ڈیم بنائے جائیں گے تاکہ علاقے کے مختلف ایریا میں پانی کے سطح بلند ہوسکیں اس موقع پر چاغی کے قبائلی معتبرین، میر اکبرخان سنجرانی، میر حضرت اللہ خان سنجرانی،میر اللہ بخش محمد حسنی، سردار یعقوب پیرکزئی ، میرنوروزخان سنجرانی ، دفعد ارنوروزخان محمد حسنی موجود تھے ،،صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی تحصیل چاغی میں مختلف جگہو ں پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.