انسانی جانوں کو بچانا اور صحیح وقت پر علاج کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے، سہیل الرحمن بلوچ

0 172

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن نے ایڈیشنل کمشنر یاسر خان بازئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ڈی ایچ او کوئٹہ نور بخش بزنجو کے ہمراہ شیخ زاہد ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے شیخ زاہد ہسپتال کے میڈیسن یونٹ وارڈوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والے علاج معالجے کا جائزہ لیا اور شیخ زاہد ہسپتال میں نئے بننے والے کینسر بلاک کا بھی تفصیلی دورہ کیا میڈیکل سپرڈنٹ شیخ زاہد ہسپتال نے کمشنر کو نئے بلاک کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے ہونے والے علاج کے بارے میں تفصیلی گفتگو

 

کی اور ہسپتال میں میں ہونے والے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے شیخ زاہد ہسپتال کے انتظامیہ کو سراہاں اور تمام ملازمین کے حاضری کو یقینی بنانے کے کیے احکامات جاری کیے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور ضلعے کے تمام صحت کے شعبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔ انہوں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانا اور صیح وقت پر علاج کرنا ہی ہمارا اولین ترجیع ہے۔ محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ آسان علاج کے کیے تمام وسائل بروے کار لائے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو ہسپتال کے بارے میں مسائل سے آگاہ کیا ضلعی انتظامیہ نے ترجیعی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.