گڑھی خیرو کے قریب گورنمینٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمدپور اوڈھو کے طلباء میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
گڑھی خیرو کے قریب گورنمینٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمدپور اوڈھو کے طلباء میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
جیکب آباد (بیورو رپورٹ) گڑھی خیرو کے قریب گورنمینٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمدپور اوڈھو کے طلباء میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمدپور اوڈھو کے طلباء میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کے طلباء کو نصابی کتب مفت دی گئیں۔
کتابوں کی تقسیم کرنے کی تقریب پروفیسر محمد زکریا قریشی اور سینئر استاد محمد پنہل جکھرو کی قیادت میں منعقد ہوئی۔
جس میں سکول کے اساتذہ سید علی نواز شاہ، غلام مرتضیٰ عباسی، بختیار جاکھرانی، خالد جاکھرانی، جاوید لاشاری، رفیق شیخ، رحیم خان بروہی، دوست محمد سومرو، عبدالقیوم جاکھرانی اور دیگر نے شرکت کی۔
انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ محنت کریں اور اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کرکے اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔