بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ، سرفرازبگٹی

0 145

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے،آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ، بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقلیتوں کا قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں میں کردار ہے۔سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.