عظیم ملک کو قائداعظم کے ویژن کا آئینہ دار بنانے کےلئے ہر پاکستانی کو کردار نبھانا ہوگا‘ بلاول بھٹو

0 6

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس عظیم ملک کو قائداعظم کے ویژن کا آئینہ دار بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا،نئی نسل کو قائداعظم کی اعلی خوبیوں، اوصاف اور تاریخی سیاسی جدوجہد کے متعلق صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

نہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب پاکستانی نوجوان ان کے نظریے و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو جائیں گے،وہ خواب یہ ہے کہ پاکستان کی پہچان مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے پاک، ایک ترقی پسند، جمہوری و خوشحال ملک کی ہو۔ بلاول بھٹو ز رداری نے ک ہا کہ اعظم کے نظریے و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے،قائد عوام اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملک میں مساوات کے کاز کی خاطر جدوجہد کی،

اسی جدوجہد کے دوران کے قائد عوام اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارتی جمہوریت، انصاف پسندی، رواداری اور مساوات کے ان اصولوں پرکاربند رہے گی،پیپلز پارٹی ان اصولوں کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل رہے گی جن کا قائد اعظم محمد علی جناح زندگی بھر پرچار کرتے رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.