جامعہ حکمت عملی کے تحت خضدار کے مسائل حل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،جام کمال خان

0 6

خضدار(نامہ نگار ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ جامعہ حکمت عملی کے تحت خضدار کے مسائل حل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔خضدار سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کو جلد ہی میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا جائیگا جس کے بعد شہری

مسائل مقامی سطح پر حل کیئے جاسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاوس خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل، صوبائی وزیر سردار

عارف جان محمد محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویڑن بشیر احمد خان بازئی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ، ایس ایس ایس خضدار ارباب امجد کاسی بھی موجود تھے۔قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد نے میر اخلاق احمد خدرانی، سردار بلند خان غلامانی، میر احمد خان گنگو، محمد یونس گنگو، اکرم بلوچ، میر عرفان گنگو،میر ایاز اللہ باجوئی کی قیادت میں وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کی اور انہیں خضدار کے مجموعی مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کی بڑھتی ہوئی

آبادی اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر جامعہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔جلد ہی خضدار سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائیگا جس سے یقینا مسائل میں کمی اور شہری ترقی میں مدد ملے گی اور بہت سے مسائل مقامی سطح پر حل کیئے جاسکیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.