دینی مدارس کی وجہ سے لوگ دین کے ساتھ محبت کرتے ہیں، مولانا واسع

0 214

دینی مدارس کی وجہ سے لوگ دین کے ساتھ محبت کرتے ہیں، مولانا واسع

زیارت( پ ر) مدرسہ کنززالعلوم زیارت میں جلسہ دستار فضیلت کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے صوبائی امیر جمعیت علماءاسلام بلوچستان وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاورخان کاکڑ، صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، حافظ محمد یوسف،ضلعی امیر مولانا نورالحق،صاحبزادہ محب اللہ،مولانا عبدالستار، مولوی نصیب اللہ، مولانا نورمحمد صفدر، حافظ وکیل خیالی ودیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ دینی مدارس کی وجہ سے لوگ دین کے ساتھ محبت کرتے ہیں، اور ہر جگہ پر فارغ ہونے والے طلباءہر گاوں اور خاندان میں

 

چمکتے ستاروں کی طرح خدمات انجام دئے رہے ہیں مدارس کے طلباءاور علماءہر میدان میں ایک معاز پر کھڑے ہوتے ہے جمعیت علمائاسلام نے مدارس کی تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے قران مجید نازل ہوا اور چودہ سو سال بعد اسی شکل اسی انداز اور اسی رنگ میں علماءکرام اور مدارس کے زریعے ہم اور آپ تک پہنچ چکاہے، لہٰذا ضلع زیارت کے عوام بہت خوش قسمت ہے کہ انہوں نے اپنے ہی شہر میں مدرسے کا انعقاد کیا جس میں آج

چھبیس حفاظ کرام قران مجید مکمل حفظ کرکے فارغ ہوگئے جو انتہائی خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام اپنی اپنی زمہ داریاں بخوبی سرانجام دےرہے ہیں، علماءکرام اور زیارت کے عوام کے ساتھ جو ہماری ملاقات ہوئی وہ دین کی بدولت ہوئی، اس سے پہلے وفاقی وزیر صوبائی امیر نے زیارت کے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور حالیہ سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.