ڈسپلن کی خلاف ورزی، پاک فوج کے 3 میجر انضباطی کارروائی پر برطرف،دو کو قید بامشقت
راولپنڈی : ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جب کہ دو افسران کو قید بامشقت کی سز سنا ا دی گئی، افسران اختیارات کے غلط استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے 3 میجرز کو نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی اور الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو افسران کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزائی گئی۔