مقبوضہ کشمیر، بھارت فرقہ واریت،علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کی تقسیم کا خواہشمند ہے، علی گیلانی
سری نگر: حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت فرقہ واریت،علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتاہے، کشمیریوں کواپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر بھارتی منصوبوں کو ناکام کرنا ہو گا جیسے پہلے بھارت کی ہر سازش کو بے نقاب کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں دارے کے مطابق کے مطابق مقبوضہ سرینگر میں گھرمیں قید حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت مذہب،فرقہ واریت اور علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتاہے۔کشمیری عوام اپنے اتحاد کے ذریعے بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنادیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر ماضی میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب بنایا، اب بھی بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ ایک بھی کشمیری زندہ رہنے تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔علی گیلانی کاکہناتھاکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ متحد ہیں۔ دونوں کا ایک مذہب اور ایک ثقافت اور ایک جغرافیہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔