کنگری صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ

2 151

کنگری صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ سیاست کا تعلق براہ راست انسانیت سے ہوتا ہے۔بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارے منشور کی بنیاد ہے۔جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے سائل اور وسائل پر صوبے کے عوام کے حق ملکیت کو قانونی تحفظ دے دیا ہے۔ہم بلا نسل و زبان اور قوم و قبیلہ عوام کی بھلائی اور مفاد عامہ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں تحصیل کنگری میں ان کے استقبال کے موقع پر موجود عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔لہذا یہاں کے عوام ترقیاتی اسکیمات اور وسائل کے ضیاع کے متحمل نہیں۔یہ صوبہ ہم سب کا ہے۔جبکہ ہماری حکومت کا وژن ہے کہ ہر شہری کے لیے تعلیم،صحت،اشیائے خوردونوش معیاری ہو اور روزگار کے بہترین موقع میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔کیونکہ ماضی میں حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام ترقیاتی سکیمات کے حقیقی ثمرات سے محروم رہے اور وسائل کا ضیاع ہوا۔کیونکہ صرف چند لوگوں کے مفاد کی خاطر اسکیمات بنائیں گئیں۔لیکن اب موجودہ حکومت کی نئی حکمت عملی کے تحت عوام کو تعلیم صحت روزگار اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔تاہم ان ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اور عوامی حلقوں کی تجاویز و شکایات کے مناسب اور بروقت حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںتاکہ ہمارا صوبہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے ایک وسیع صوبہ ہے اور آبادی کے لحاظ سے کم آباد ہے اسکی آبادیاں بکھری ہوئی ہیں۔اور حکومت دوراز علاقوں کے باسیوں کے لیے ترقی کے اس پروگرام کے تحت زندگی کی تمام سہولیات پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن بد قسمتی سے کچھ ملک دشمن،تخریب کار اور مفاد پرست عناصر مختلف طریقوں سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ حائل کرنا چاہتے ہیںجس سے متعلق عوام میں شعور آگاہی کی ضرورت ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے نو منتخب […]

  2. […] صوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے نظریے اور ویژن کی جیت ہے جس سے پی،ڈی،ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے سابق حکمرانوں کے پاس عوام کو مطمئن کرنے کا کوئی معقول راستہ بھی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ان سے ملاقات کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اس سے قبل بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.