ڈیرہ مرادجمالی ملک میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظراحتیاطی طورپرڈویژن ہیڈکوآرٹرہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ڈینگی بچائویونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا
ڈیرہ مرادجمالی ملک میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظراحتیاطی طورپرڈویژن ہیڈکوآرٹرہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ڈینگی بچائویونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ڈپٹی کمشنر نصیرآبا دظفرعلی ایم شہی نے جمعہ روز سول ہسپتال میں قائم ڈینگی یونٹ کا دورہ کیا اورکئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی ،اورایم ایس ڈاکٹر ایازحسین جمالی نے ڈپٹی کمشنرظفرعلی ایم شہی کو ڈینگی یونٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈینگی سے بچائوکے لئے ہم نے تمام تراتنظامات مکمل کرلئے ہیں اوریونٹ میں تمام ادویات سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں انہوںنے بتایا کہ احتیاطً ڈینگی سے بچائوکے متعلق اقدامات کئے گئے ہیں ڈینگی یونٹ میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ضلع نصیرآباد میں اب تک ڈینگی کے مرض میں کوئی بھی مبتلا شخص نہیں ہواہے سوشل میڈیا میں بے بنیادڈینگی کے مریضوں کی افواہ پھیلائی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پرنصیرآباد میں ڈینگی سے بچائویونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے نصیرآباد میں ڈینگی سے بچائوکیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں تشخیص کی صورت میں عوام کی خدمت میں تمام ڈاکٹر اورپیرامیڈیکل سٹاف ہمہ وقت مستعد ہے ہم عوام کو طبی سہولیات میں فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے
[…] ڈیرہ مرادجمالی میں زمین کے تنازع پر تصادم،کہیں افراد جاں بحق […]