پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ماڈل پر عمل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت
پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ماڈل پر عمل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد (ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ماڈل پر عمل کرنا چاہتا ہے، گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا کی ریاستوں کے قریب ترین ہے، یہ بین الاقوامی تجارت کے لئے ایک اضافہ ہے اور متحدہ عرب امارات کی جبل علی پورٹ جو کام کر رہی ہے، یہ اس کو وسعت دے گی،
دونوں بندرگاہیں ایک دوسرے کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔ عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ گوادر پورٹ مئی 2021 میں مکمل طور پر آپریشنل ہو گئی ہے اور 50 ہزار ڈیڈ ویٹ بلک کیریئرز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد کے ساتھ اپنی ملاقات اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 سالہ سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ان سے
مل کر خوشی ہوئی ، دنیا میں دبئی کا کردار قابل تعریف ہے، دبئی نے کاروبار کو اچھی طرح سمجھا ہے، اس کے پاس محدود وسائل تھے لیکن اس نے پوری دنیا کے وسائل کو اپنی طرف راغب کیا۔ صدر مملکت نے بتایا کہ انہوں نے مجھے اپنی کتاب [میری کہانی] دی جو کہ اردو میں ہے اور میں اسے ضرور پڑھوں گا کیونکہ میں ان کی سوانح عمری میں دلچسپی رکھتا ہوں کہ انہوں نے کس طرح تبدیلی کی قیادت کی اور پھر آپ اپنے ملک کو نئی بلندیوں پر لے گئے
[…] آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کی شرح میں […]
[…] ڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں […]