کرپشن کے بے تاج بادشاہ احتساب کی بات کرتے ہیں، مولانا نورمحمد بڑیچ

0 319

جمعیت علماء اسلام حلقہ 21شالدرہ کے امیر مولانا نورمحمد بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ حکومت مزید قوم پر مسلط ہونے کا جواز نہیں،ڈاکٹر قدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی وفات سے ملک کو بڑا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ احتساب کی بات کرتے ہیں، قیام پاکستان سے لے کر آج تک جمعیت نے کسی بھی دور میں اگر کسی کی حمایت کی ہے تو شرط اول کے طور پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد

رکھا گیا ہے، جمعیت علماء اسلام عقیدے اور نظریے کا نام ہے اغراض و مقاصد کو لے کر ہر جمہوری تحریک میں اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں میں فرق ہے ان کے پاس کارکن ہوتے ہیں ہمارے پاس عقیدت مند ہیں ، جنہوں نے کسی بھی مشکل وقت میں قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے نظریات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا ، پاکستان کے اندر جمعیت علماء اسلام کی لڑائی بھی عالمی قوتوں کے نمائندوں سے ہوتی چلی آرہی ہے، صوبوں کے حقوق اور اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے

دن رات ایک کرکے عظیم الشان جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا آج سے کئی برس سے پہلے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکمران کے بارے میں جو پیش گوئی کی تو اس وقت سب حیرت میں پڑ گئے لیکن آج وہ پیشن گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی کہ وہ یہودی لابی اور قادیانی لابی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے لیکن جمعیت علماء اسلام کی ان تین سالوں میں عظیم الشان احتجاجی تحریک نے ان کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.