ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی گاڑی پرشدید فائرنگ

0 322

ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی گاڑی پرشدید فائرنگ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز سپاہی جاں بحق جبکہ قبائلی رہنما عطاءاللہ سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے 12نمبرشاخ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قبائلی رہنما میر عطاءاللہ کلپر کی گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیویز اہلکار سلیم جان جاں بحق جبکہ میر عطاءاللہ کلپر،ذکاءاللہ کلپر،حاجی عبدالغنی ،جمعہ خان اور فتح محمد زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورنعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.