کوئی مائی کا لال اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے، رانا تنویر حسین کا چیلنج
کوئی مائی کا لال اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے، رانا تنویر حسین کا چیلنج
ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چیلنج دیا ہے کہ کوئی مائی کا لال اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نااہل، جھوٹا اور منافق ترین انسان ہے،
جو استعفیٰ دینے کے بعد مکر گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین استعفیٰ دینے کے باوجود مراعات بھی لے رہے ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے، عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں، کوئی مائی کا لال اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے۔