کوئٹہ ، لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو ز بنانے سے متعلق کیس کا فیصلہ ہوگیا
کوئٹہ ، لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو ز بنانے سے متعلق کیس کا فیصلہ ہوگیا
کوئٹہ کے جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو ز بنانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں ویڈیو سکینڈل کے 2 مرکزی سرغنہ کو تین تین سال کی قید کی سزا اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ کوئٹہ کے جوڈیشنل مجسٹریٹ 7کی عدالت نے سنا دیا عدالت
نے ویڈیو سکینڈل کے دو مرکزی کرداروں ہدایت اللہ اور خلیل کو تین تین سال قید کی سزا سنادی جبکہ دونوں ملزمان پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے 27دسمبر 2021کو ایک لڑکی کو اپنے گھر میں قید کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بر آمد ہوئی تھیں جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے مذکورہ بالادو ملزمان کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیات شروع کردی تھی