افغانیوں کو گرفتارکرنے کے بجائے کارڈز جاری کئے جائیں ،خوشحال خان کاکڑ
)افغانوں کی گرفتاریاں اقوامِ متحدہ کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھے افغانیوں کو کارڈ جاری کیے جائیں خان شہید سے لیکر ملی شہید عثمان خان کاکڑ تک پشتونخوا میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ھے 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ھیں جمہوریت آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جدوجہد جاری رھے گی آج کے دگرگوں مسائل اور مختلف بحران آئین سے رو گردانی کا نتیجہ ھے پی ڈی ایم حکومت نے ملک اور عوام کو بدامنی بیروزگاری اور کمرتوڑ مہنگائی میں پھنسا کر چلے گئے جان بوجھ کر پشتونوں کی مردم شماری کم کی گئی جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں موجودہ حالات میں پشتون کہیں محفوظ نہیں ایسے حالات میں پشتون لیڈر شپ کا متحد ھونا ضروری ھے ملک معاشی سیاسی اور امن کے حوالے سے بحرانوں کا شکار ھے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ھے تمام سول ادارے بے توقیر کر دئے گئے اور انہی حربوں کے بل بوتے پر ہر دور میں ملک میں الیکشن کے نام پر سلیکشن کیا جاتا ھے ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ شیریک چیئرمین مختیارخان یوسف زئی سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا صوبائی صدر نصراللہ زیرے نائب صدر عبدالقیوم ایڈووکیٹ نعمت اللہ مولوی عبداللہ اور میر وائس خان نے 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہدا کی مناسبت سے ظریف شہید پارک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے کیا مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے پشتون وطن اور قوم کیلئے ہر موڑ پر قربانیاں دی ھیں اور دیتے رھیں گے پشتون قوم کے حق حاکمیت اور آزادی و مختیاری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج پشتون اپنے ھی وطن میں محکوم اور بے اختیار ھے ان کے وطن اور وسائل پر غاصب قابض ھیں لہزا پشتونوں کی مسائل و محکومی سے نجات متحد ھونے میں ھیں اگر متحد نہ ھوئے تو مستقبل میں سخت مشکل حالات کا سامنا کریں گے افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ پارٹی کے آئین منشور اور دستور پر ساز باز کی گئی اور پارٹی کے اکثریت نے خوشحال خان کو چیئرمین منتخب کیا اور الحمدللہ پارٹی آج اس سے بہت زیادہ مضبوط اور منظم ھے اور عوام جوق درجوق اس میں شمولیت اختیار کر رھے ھیں مقررین نے کہا کہ مردم شماری میں پشتونوں کو سب سے زیادہ نقصان جان بوجھ کر دیا گیا پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام پر بدامنی بیروزگاری اور مہنگائی مسلط کرکے چلے گئے آج کے حالات اس کا نتیجہ ھے ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ھے تمام ہمسایہ ممالک ھم سے ناراض ھیں دنیا میں ھم پر کوئی اعتبار نہیں کر رھا اس واحد حل جمہوریت اور جمہوری آزادی میں ہے