صدر شی یورپی دورے کے پہلے مرحلے میں یونان پہنچ گئے
ایتھن: چین کے صدر شی جن پھنگ یونان کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ،ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روائتی دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے، گزشتہ11 برسوں کے دوران چینی صدر کا یونان کا یہ پہلا دورہ ہے ، صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوآن کا ائیر پورٹ پہنچنے پر اعلیٰ یونانی حکام نے خیر مقدم کیا،صدر شی نے اس موقع پر کہا کہ یونان کی طویل تاریخ ہے، شاندار ثقافت ہے اور اس نے انسانی تہذیب کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے ،چین اور یونان ایک دوسرے کی ثقافت کے حوالے سے قدر کرتے ہیں اور ان کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ ہے،قدیم تہذیبیں ہونے کے حوالے سے دونوں ممالک مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اوروہ اپنی جہد البقا کیلئے ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں ،صدر شی یورپ اور لاطینی امریکہ کے دورے کے پہلے مرحلے میں یونان پہنچے ہیں جس کے بعد وہ برازیل جائیں گے جہاں وہ 13اور14 نومبر کو براسیلیہ میں منعقد ہونے والی 11 ویں برکس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔