عوامی نمائندے کی حیثیت سے نصراللہ زیرے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، صوبائی وزراء

0 34

عارف محمد حسنی ، سردار بابر موسیٰ خیل ، حاجی محمد خان لہڑی و دیگر نے حلقے میں تکمیل شدہ وجاری عوام فلاح وبہبود کے اسکےمات کو سراہا
صوبائی وزراءنے متعلقہ حکام کو ہداےت دی کہ وہ مذکورہ بالا اسکےمات کو بروقت اور معےاری طور پر تکمیل کریں
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی دعوت پر صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، غلام دستگےر بادےنی، سےکرٹری نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے حلقہ پی بی 31 میں اےم پی اے نصراللہ خان زےرے کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

جس میں تختانی بائی پاس تا فاروقیہ روڈ، تختانی بائی پاس ڈبل روڈ، خان شہید عبدالصمد خان اچکزی کالج اور دیگر سکیمات شامل تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیکر تمام جاری وتکمےل شدہ اسکےمات کے بارے مےں برےفنگ دی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزراءنے متعلقہ حکام کو ہداےت دی کہ وہ مذکورہ بالا اسکےمات کو بروقت اور معےاری طور پر تکمےل کرےں کےونکہ ان اسکےمات کی تکمےل سے عوام کے مسائل مےں جہاں کمی آئےگی

وہی عوام ان اسکےمات سے استفادہ حاصل کرسکے ۔ انہوں نے حلقے مےں تکمےل شدہ وجاری عوام فلاح وبہبود کے اسکےمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کی حےثےت سے نصراللہ خان زےرے کی کارکردگی قابل تحسےن ہے اور مثالی ہے ۔ بعد ازاں پارٹی کے علاقائی رہنماءحاجی ارسلا خان کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز مےں پرتکلف عصرانہ دےا گے۔

آخر مےں ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے صوبائی وزرائ، ڈپٹی سپیکر ، سےکرٹری بی اےنڈ آرکے دورہ کرنے اور حکام کی جانب سے برےفنگ دےنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے علاقائی رہنماﺅں سابق کونسلر حمد اللہ خان بڑےچ ، نعےم خان اچکزئی، محمدعلی اچکزئی، حاجی ارسلاخان سمےت دےگر رہنماﺅں و پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.