گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

2 163

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا، گوادر کی ترقی مربوط حکمت عملی کے تحت جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں منعقد جاری ترقیاتی منصوبوں کے پیشرفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے

ا جلاس میں چیئرمین گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر شاہزیب کاکڑ، بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اللہ داد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ن) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے انور ساجدی کی قیادت میں […]

  2. […] ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.