بلوچستان لیویز فورس کی بڑی کارروائیاں، بارہ مفرور ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ (خ ن)بلوچستان لیویز فورس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹریٹ میں شعبہ میڈیا سیل سے جاری کردہ ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر مستونگ شاہ محمد زہری کی زیر نگرانی میں لیویز نے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے لیویز کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری و مفرور ملزمان سمیع اللہ ولد عبدالعزیز محمد ادریس ولد محمد اسماعیل، دلشاد ولد دادمحمد،جمعہ خان ولد موسی خان عصمت اللہ عطائ اللہ پسران اسلام، نورمحمد ولد مولاداد کو گرفتار کرلیا۔ایک اور کارروائی میں مستونگ لیویز نے ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی خصوصی ہدایت پرلیویز ایریا میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 35/2022 بجرم 334، 34 ت پ ADF/337 لیویز تھانہ ولی خان کے مقدمے میں مفرور دو ملزمان کو جنہوں نے دو ماہ قبل گھریلر ناچاقی کے بنا پر اپنے رشتہ دار کا ناک اور کان کاٹے تھے کو گرفتار کرکے بغرض تفتیش لیویز تھانہ ولی خان ضلع مستونگ م±نتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش لیویز انویسٹی گیشن ٹیم لیویز تھانہ ولی خان کررہی ہے۔مستونگ لیویز کی تیسری بڑی کارروائی میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ ولی خان مستونگ کے حوالے کردیا۔کارروائی ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی،اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجرمستونگ شاہ محمد زہری کی زیر نگرانی میں SHO لیویز تھانہ دشت نائب رسالدار اختر محمد بنگلزئی۔ نائب رسالدار محمد رحیم رودینی۔نائب رسالدارعبدالمالک کرد اور دفعدار عبدالمنان نے ہمراہ عملہ لیویز مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف مہم میں دواران چھاپہ مقدمہ فرد نمبر 17/2012 بجرم۔302-324-147-148-149 ADF/337 میں اشتہاری ملزم داو¿د خان ولد خیر محمد قوم بنگلزئی سکنہ تیری مستونگ کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ دشت منتقل کردیا۔ اسی طرح لیویز فرس کیچ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت بہر ام سلیم اور میجر رسالدار سمائیل خالق کی زیرنگرانی میں لیویز فرس نے گونڈ سرین چک پوسٹ ہوشاب پر ایک مشکوک گاڈی کو روکا۔ روکنے پہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ چیک کرنے پہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 389 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ لیویز فورس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔لیویز فورس خالق آباد منگوچر اور سوراب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان عبدالطیف ولد رحم علی۔ریاض احمد ولد عبدالطیف اقوام مینگل ساکنان خزینئ جو مقدمہ فرد نمبر 07/2022 بجرم 302,148,149 مطلوب تھے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر محمد حنیف نورزئی رسالدار میجر قلات علی اکبر مینگل کی سربراہی میں ایس ایچ او خالق آباد منگچر علی اصغر نیچاری نائب رسالدار میر خان لانگو دفعدار سکندر خان مینگل لیویز فورس خالق آباد منگچر اور سوراب پولیس نے کی۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی ہدایت پر لیویز نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زاوہ چیک پوسٹ پر منشیات اور پسٹل پکڑ کر 3 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے منشیات کے خلاف جنگ کی خصوصی ٹاسک لیویز فورس خضدار کو دی ہے نائب تحصیلدار حبیب گچکی لیویز انچارج باغبانہ غلام حیدر زہری رسالدار علی احمد باجوئی ایس ایچ او لیویز باغبانہ حفیظ اللہ کھیازئی رسالدار شاہد اسلم کی سربرائی میں زاوہ چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے جیپ گاڑی سے 25 پیکٹ تقریبا پچیس کلوگرام چرس اور ایک عدد پسٹل بمعہ راو¿نڈز برآمد کرکے ملزم زیشان ولد امان اللہ سکنہ گزگی خضدار ملزم منیراحمد ولد سعیداحمد سکنہ گزگی ملزم مقبول احمد ولد نزیراحمد سکنہ شھدادکوٹ کوئٹہ سے خضدار جیپ ولنگ گاڑی میں سفر کررہے تھے جنھیں زاوہ چیک پوسٹ پر مشکوک پاکر روکا گیا دوران چیکنگ گاڈی سے منشیات برآمد ہوا لیویز فورس خضدار نے منشیات اور گاڑی کو اپنے قبضے میں لیکر ملزمان کو گرفتار کرکے 9c کا مقدمہ درج کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی ہدایات پر منشیات کیخلاف جنگ جاری رئیگی لیویز فورس خضدار N25 پر منشیات اسمگل کرنے والوں کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر اس لعنت کا خاتمہ کرئیگی۔