آج رات کاموسم، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

0 87

آج رات کے موسم کی صورتحال ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔اتوار کے روز موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات ککا کہنا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھندکا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں

 

موسم خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات میں موسم سرد رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، سا ہیوال، میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ،گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.