پنجابی فلم ’’ بائو جی ‘‘20دسمبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی
لاہور( این این آئی) نئی پنجابی فلم ’’ بائو جی ‘‘20دسمبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی ۔ فلم کے ہدایتکار امجد ملک جبکہ پروڈیوسر محمد زاہد ہیں ۔ فلم میں مرکزی کردار زاہد علی اورارم چوہدری نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں امجد رانا، مناہل نور، زلفی علی،ام چوہدری، شاذب مرزا،اعجاز بیگ،بابر جٹ، لیلیٰ خان، مہک بٹ، عابد پہلوان ،فراز علی سندھو ، سجاد حیدر ، حنا شیخ ، وکی کوڈو ا،بلا جی اور شوکت رنگیلا شامل ہیں۔ فلم میں خوشحالی زمیندار گھرانے کی دشمنی کی وجہ سے تباہ ہونے والی زندگی اور حالات و واقعات کو موضوع بنایا گیا ہے ۔