پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں

0 126

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں۔تفصیلات کیمطابق پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا اور ا س طرح پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بھی کھل چکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میلا سج چکا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مہمان ٹیم کو وی آئی پی سیکیورٹی میں ہوٹل سے گراؤنڈ تک پہنچایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یادگار ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اور سابق سری لنکن کپتان بندولا ورناپورا کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.