سعودی عرب کا آئندہ سال مختلف علاقوں میں امراض قلب کے 10نئے ہسپتال کھولنے کا اعلان
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے آئندہ سال مختلف علاقوں میںامراض قلب کے 10نئے ہسپتال کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران وزارت صحت کے ماتحت ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی صحت خدمات کے لیے عوام میں پسندیدگی کا تناسب بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزارت نے 300 ہیلتھ سینٹرز کھولے ہیں، یہ آدھی رات تک صحت خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان میں 66 ہیلتھ سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ سپیشلسٹ ہیلتھ سروس سے متعلق الربیعہ نے کہا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پہلے امراض قلب کے 13 مراکز تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر 25تک ہوگئی ہے۔ کینسر سینٹر 9تھے، اب 17ہوگئے ہیں۔