لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6 سالہ حسنین جان کی بازی ہار گیا

0 198

کراچی لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6سالہ حسنین جان کی بازی ہار گیا، وہ کراچی کے اسپتال این آئی سی ایچ میں زیرعلاج تھا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انفیکشن بڑھنے کی وجہ سے حسنین صحت یاب نہ ہوسکا۔ حسنین کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہے کہ حسنین کی متعدد سرجریزبھی کی گئی تھیں لیکن انفیکشن بڑھنے کی وجہ سے حسنین صحت یاب نہ ہوسکا،وزیراعلی سندھ نے لاڑکانہ کے 6 سال کے حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے آبائی شہر لاڑکانہ میں یہ ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جب 6 سالہ حسنین پر کئی آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور اس کے چہرے کو بھنبھوڑ ڈالا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.