بادی شاخ کے مقام پر پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں دو مصلحہ افراد ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے پر میر محمد جتک کو گولی مارکر شہید کر دیا۔
بادی شاخ کے مقام پر پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں دو مصلحہ افراد ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے پر میر محمد جتک کو گولی مارکر شہید کر دیا۔
عوام نے اپنی مدد آپ ایک ڈاکو کو گرفت میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا لکین ایک ڈاکو فرار پولیس خاموش تماشہ دیکھتی رہی/مولانا امان اللّٰہ حقانی
ہم حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے ورنہ ہم کوئٹہ کے مین شاہرہ پر احتجاجی دھرنا دیں گے/بیان
گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد )جمیعت علماء اسلام ضلع جعفرآباد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نے کہا کہ باری شاخ کے مقام پر پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں علی محمد جتک کے بیٹے میر محمد جتک کو دو مصلحہ افراد ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر چوروں نے میر محمد جتک پر گولی چلائی جس سے وہ شہید ہوگئے۔
عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ڈاکو کو اپنی گرفت میں لے لیا جسکو انھوں نے لولیس تھانہ منجھو شوری کے حوالے کردیا مزید ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس پر ہم وزیر اعلی بلوچستان آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس پی نصیرآباد سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ڈاکوؤں کو فل فور گرفتار کیاجائے اور ورثہ سے انسانی ہمدردی کی جائے انھوں نے مزید کہا کہ دن دہاڑے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے لیکن پولیس کے عملہ خواب خرگوش میں مگن ہیں یہ واقعہ پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے حکام بالا جلد اس واقعے پر نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو فل فور گرفتار کریں۔
[…] پولیس تھانہ ڈھاڈر پر نامعلوم افراد کا ہینڈ گرنیٹ بم سے حملہ ایک پولیس اہلکار زخمی […]