مریم صفدر نے دو منٹ دو سیکنڈ کے انٹرویو میں 16 جھوٹ بولے۔شہباز گل
(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے دو منٹ دو سیکنڈ کے انٹرویو میں 16 جھوٹ بولے۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر بری معیشت کے خلاف بالکل نکلیں جو معیشت ان کے والد چھوڑ کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کرگئے اسکے خلاف نکلیں، نواز شریف 37 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے، بالکل اسکے خلاف نکلنا پڑے گا۔ شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو 25ارب ڈالرکی سالانہ ایکسپورٹ ملی جو نالائقی سے 5 ارب ڈالر تک پہنچائی، 50 ہزار پاور لومز اور ڈھائی لاکھ مزدوروں کو بیروزگار کرنیوالے نوازشریف کیخلاف نکلنا پڑیگا۔
[…] کے حواری وہ بنے ہیں جن کے مفادات سانجھے ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے حواری وہ […]