غیر منظم سیاحت نے ملک کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم

0 167

اسلام آ باد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر منظم سیاحت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔اسلامآباد میں ایکو ٹورزم کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیئے۔

سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ چترال میں آئی بیکس کا تحفظ کیا گیا ہے۔ نتھیا گلی کو بچانے کا سہرا خیبر پختونخوا حکومت کو جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مقامی لوگ درخت بچائیں گے تو سیاحت ترقی کرے گی۔ آئی بیکس کا تحفظ ہوگا تو سیاحوں کی بڑی تعداد آئے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.