زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمات کی اجازت نہیں دی جاسکتی :محمد صالح بھوتانی

0 115

(ویب ڈیسک)
حب/ صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ گڈانی میں نہ کوئی گوٹھ خالی ہو گا اور نہ ہی صدیو ں پُرانی مقامی آبادیوں کو انکی زمینوں سے بے دخل ہونے دیا جائیگا علاقے میں بڑھتی ہوئی ہائوسنگ اسکیمات پر پابندی لگائی جائے مقامی قبائل اور عوام کے تشخص کو برقرار رکھا جائے زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمات کی اجازت نہیں دی جاسکتی یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ گڈانی کے موقع پر ملاقات کرنے والے مقامی قبائلی عمائدین اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ گڈانی کے مضافاتی اور ساحل پر لگنے والی صنعتوں کے حوالے سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے کہ انہیں انکی زمینوں اور گوٹھوں سے بے دخل کیا جارہا ہے

تو اس بارے میں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اس بارے میں انھوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں بھی اعتماد میں لیا ہے انھوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ انکی اولین ترجیح ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اپنے اس فرض سے غافل نہیں گڈانی میں جو صنعتی ادارے قائم ہونے جا رہے ہیں انکی انتظامہ کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے یہاں پر لگنے والی صنعتوں میں کام اور ملازمت کے حوالے سے پہلا حق یہاں کے لوگوں کا ہے اور یہ حق ہم ہر صورت میں دلائیں گے صوبائی وزیر بلدیات نے مقامی لوگوں کے شکایت پر موقع پر موجود چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی سید سلیم شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ گڈانی شہر اور اردگرد مضافاتی علاقوں میں زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمات کے قیام کی NOC جار ی نہ کریں یہ عمل اگر شروع ہو گیا تو مقامی آبادی کے نہ صرف تشخص کو خطرات لاحق ہونگے بلکہ امن وامان کے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں

صوبائی وزیر بلدیات نے کہاکہ حلقہ انتخاب او ر حلقہ احباب کو ترجیح دی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے اجتماعی عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کئے ہیں انھوں نے کہا کہ گڈانی کے نواحی گوٹھوں کو شہر سے ملانے کیلئے پل کی تعمیر کا کام فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو ا ہے تاہم اس بابت 15دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں فنڈز کا اجراء کردیا جائے گا جبکہ میونسپل کمیٹی گڈانی کو شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی اجتماعی مفادات کے ترقیاتی منصوبے قائم کرنے کیلئے 3کروڑ روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں اور اس رقم سے پانی ذیلی رابطہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جیسے مسائل حل ہونگے انھوں نے کہا کہ اسکے علاوہ انکے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کے منصوبوں کیلئے K الیکٹرک کو دس کروڑ روپے دیئے گئے ہیں اس بارے میں K الیکٹرک حکام کے مطابق ان اسکیمات کو ریوائز کیا جائے جس پر کام ہو رہا ہے

عنقریب بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ انکے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں روڈ سیکٹر کی 10 اسکیمات کی 2020-2021ء کے بجٹ میں منظوری دی گئی ہے ان منصوبوں پر کام جلد شروع ہو گا صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انھوں نے ہمیشہ بلارنگ ونسل اور سیاسی امتیاز کے عوام کی خدمت کی ہے اور جہاں پر بھی ترقیاتی منصوبے تجویر کئے ہیں وہاں پر نہ تو سیاسی تفریق کی ہے اور نہ ہی انفرادی عمل کی تائید کی ہے بلکہ اجتماعی عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کئے ہیں لسببیلہ کے عوام سے بھوتانی برادران کا محبت اور خلوص کا ایک اٹوٹ رشتہ ہے اور اٹوٹ رشتے آئندہ بھی قائم و دائم رہیں گے

اس موقع پر قبائلی عمائدین اور شہریوں نے سردار محمد صالح بھوتانی کو علاقائی مسائل جن میں پانی بجلی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی سے مسائل شامل تھے سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر نے گڈانی کے مضافاتی دیہی علاقوں کو شہر سے ملانے کیلئے زیر تعمیر پل کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر بلدیہ گڈانی کے چیف آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سید سلیم شاہ نے انہیں زیر تعمیر پل اور 3کروڑ روپے کے فنڈز سے گڈانی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے باے میں تفصیلی بریفنگ دی

جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وڈیرہ عبدالغنی بلوچ ،بالاچ حمید،خالقداد ڈگارزئی ،نظا م ڈگارزئی ،سائیں امیر بخش شیخ ،محمد حسین انگاریہ ،ملاخدابخش سمیت دیگر قبائلی شخصیات علاقہ معززین اور سرکاری افسرا ن موجود تھے قبل ازیں صوبائی وزیر و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے گڈانی کے موقع پر گڈانی شہر کا وزے میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر گڈانی سید سلیم شاہ نے انہیں زیر تعمیر پل کے حوالے سے بریفنگ دی اور جلد کام مک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.