کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں،عمران خان

1 172

کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں،عمران خان

میانوالی( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں، حکومت ان کو این آ ر او نہیں دے گی، جو قوم بڑے ڈاکوو¿ں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے،میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا پاکستان ایک خودمختار ملک بنے گا، پاکستان اپنے فیصلے خود کرے گا،مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،اس وقت مشکل صورتحال ہے تاہم 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہو گی،کم آمدنی والوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں منصوبوں کا افتتاح اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا گلا ہے

 

کہ کارکنان کو اتنا دور رکھا گیا انہیں قریب آنے دینا چاہیئے تھا تاکہ ان سے بات چیت ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اگر آج میں وزیر اعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنان کی وجہ سے ہوں. وزیر اعظم نے کہاکہ جب ہمارے پانچ مکمل ہوں گے میانوالی میں اتنی ترقی ہوگی کہ کسی دور میں نہیں ہوئی ہوگی، اس کی ایک وجہ ہے یہ بھی کہ آپ تب میرے ساتھ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اللہ جب موقع دے گا میں اپنی کارکردگی سے یہ احسان پورا کروں گا

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی کے موقع پر پیغام میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.