چیف اکرام الدین کا پروفیسر حفیظ الرحمان کو الخدمت فاونڈیشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کو الخدمت فاونڈیشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ماہر امراض
چشم ہیں اور اس وقت پشاور میڈیکل کالج میں بحیثیت پرنسپل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نو منتخب صدر اس سے پہلے الخدمت فاونڈیشن کے نائب صدر اور ہیلتھ سروسز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس
آف دی پیپلز آف ورلڈ کے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا صدر منتخب ہونا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہترین اقدام ہے جو قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان دکھی انسانیت کی خدمت میں بھرپور اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو چاہئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق نصیب کریں۔