بھارت: 180 سال پرانی مسجدشہید، دوسری مندر قرار

0 38

ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں غیر محفوظ۔۔ بھارت میں ایک اور مسجد کو مندر قرار دیدیا گیا۔ دوسرے واقعے میں 1سو80 سال پرانی مسجد شہید کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک عدالت نے 48 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے مہاراشٹر کے تھانے میں واقع تاریخی درگاڈی قلعے میں واقع مسجد کو مندر قرار دیدیا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ بھارتی مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسلمانوں کا دعویٰ تھا کہ قلعے کے اندر مسجد واقع ہے، لیکن کلیان کی سیشن عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قلعے میں مسجد نہیں بلکہ مندر ہے۔ قانونی جنگ بظاہر مسلمان کلیان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے ہار گئے ہیں تاہم انہوں نے ہائیکورٹ میں جانیکا اعلان کیا ہے۔ درخواست گزار دنیش دیشمکھ نے کہا کہ 1971 میں تھانہ ضلع کلیکٹر نے اعلان کیا تھا کہ درگاڈی قلعہ میں ایک مندر ہے۔ اس کے بعد اس جگہ کو مندر کی مسجد بتانے کیلئے جانچ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس دعویٰ میں ایڈووکیٹ بھاؤصاحب مودک نے کیس کی پیروی کی تھی۔ مسجد میں کھڑکیاں نہیں ہیں، یہاں مندر کی کھڑکیاں ہیں۔ یہاں مورتیاں رکھنے کیلئے ایک مندر (چوتھارا) ہے۔ اس لئے سرکار نے اعلان کیا تھا کہ اس جگہ پر ایک مندر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.