سال 2024 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال

0 20

سال 2024 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال
کوپرنیکس کلائمیٹ چینج نے سال 2024 کو انسانی معلوم تاریخ کا سب سے گرم سال قرار دیدیا۔یورپی یونین کی ’کوپرنکس کلائمیٹ چینج سروس‘ (سی3ایس) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کو تاریخ کا سب سے گرم سال قرار دیا گیا ہے۔ جنوری سے نومبر تک عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے (1850-1900) کے مقابلے میں 1.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل سال 2023 کو سب سے گرم سال کے طور پر مانا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روز افزوں گرمی انسان کی پیدا کردہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ یادرہے سال 2024 میں دنیا بھر کے شہریوں کو یکے بعد دیگرے قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ اٹلی اور جنوبی امریکا کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نیپال، سوڈان اور یورپ میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں نے تباہی مچائی۔

یکسیکو، مالی اور سعودی عرب میں گرمی کی لہر کے باعث ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسی طرح امریکہ اور فلپائن میں تباہ کن طوفانوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔کوپر نکس کے ماہر جولیئن نکولس نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے

تو بڑھتا ہوا درجہ حرارت دنیا کو مزید خطرات سے دو چار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق فوسل فیول کے استعمال اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا از حد ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا ایک دن بھٹی کی مانند جل اٹھے گی۔ماہرین کے مطابق، ماحولیاتی پیٹرنز جیسے ال نینو اور لا نینا درجہ حرارت کو متاثر کرتے ہیں۔ امپیریل کالج لندن کے ماہر فریڈرک اوٹو نے کہا کہ آئندہ سال لا نینا کی وجہ سے درجہ حرارت میں عارضی کمی کا امکان ہے،

لیکن یہ معمول پر آنے کا اشارہ نہیں۔ آئندہ سالوں میں بھی ہیٹ ویو، خشک سالی، جنگلات کی آگ اور طوفان جیسے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سال 2024 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ماہرین کے مطابق، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.