شام میں پھنسے 350 پاکستانی لبنان پہنچ گئے
شام میں پھنسے 350 پاکستانی لبنان پہنچ گئے
شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد شام میں پھنسے 350 پاکستانی لبنان پہنچ گئے۔شام میں پھنسے350 پاکستانی شہری شام کی لبنان سے ملحقہ سرحد عبور کر گئے۔ شامی سرحد عبور کرنے والے350 پاکستانیوں میں 245 پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ نے وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔ شام میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر حیات پاکستانی شہریوں کے ہمراہ سرحد تک گئے۔ لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈی ایچ ایم نواب عادل نے لبنان پہنچنے پر پاکستانیوں کا استقبال کیا۔