معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے امن کا قیام آولین شرط ہے: گورنر بلوچستان

اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

0 7

(کوئٹہ (ویب ڈیسک

: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین سے آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اُٹھائے گئے

اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے امن کا قیام آولین شرط ہے. اس ضمن میں ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں.

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ اس کے باعث بہت جلد پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا.#

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.