ڈاکٹرز کے جتنے بھی مطالبات تھے مان لئے ،سید احسان شاہ

0 248

دالبندین(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہاہے کہ احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹروں کے ساتھ ہمارے سنجیدگی سے مذکرات جاری تھے بروز جمعرات انکے ساتھ ہمارے مزاکراتی سب کمیٹی نے میٹنگ بھی طے کررکھا تھاڈاکٹروں کے ساتھ مزکراتی کمیٹی کا میں خود چیئرمین ہوں اسکے باوجودریڈ زون پراحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ۔یہ بات انہوں نے دالبندین سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کے جتنے بھی مطالبات تھے انھیں مان لیا تھا سر فہرست انکا مطالبہ تنخواہ بڑھانے کا تھا جس پر ہماری مشاورت جاری ہے

 

تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکل جائے ڈاکٹروں کے تنخواہ بڑھانے سے 7سات ارب روپے سالانہ فنانس پر بوجھ پڑیگا اس وقت تمام محکموں کے 17 گریڈ کے آفیسران سے ڈاکٹرز زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں سالانہ محکمہ صحت بلوچستان کی بجٹ 45 ارب روپے ہیں جس میں تنخواہ سمیت تمام سہولتیں شامل ہے نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں بھی ہیلتھ کی سہولتں دستیاب ہیں

ے ڈیڑھ ماہ سے ہڑتال پر بیٹھنے کے باوجود تنخواہ لے رہے ہیں سنجیدگی سے مزکرات ہونے کے باوجود احتجاج پر بیٹھنا ریڈ زون میں جانے کی کوشش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.